اچانک بدل گئے سارے لوگ

Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), Saudi Arabia

اچانک بدل گئے سارے لوگ
صرف میرے بدل جانے سے پہلے

جان کر ُدکھ ہوا بہت مجھے
ہر ُدکھ ُاٹھانے سے پہلے

وہ گیا رقیب کے گھر
ہر بار میرے گھر آنے سے پہلے

احساسات کی ترجمانی کرتا خط لکھا تھا
پڑھ لیا زمانے نے ُاس کے پڑھنے سے پہلے

میرا چہرہ تو کبھی گلاب تھا لیکن
مرجھا گیا خزاوں سے پہلے

اشک کیوں نکل آئے محفل میں
ُاس کے ُرخصیت ہو جانے سے پہلے

کس شوق سے جلایا تھا انتظار کا دیا
پر بجھ گیا ُاس کے دیدار سے پہلے

اب اور کیا لکھوں لکی بس ٹوٹ گیا
میرا دل ۔ ُاس سے دل لگانے سے پہلے

Rate it:
Views: 1119
12 Feb, 2013