اچھےانسان کوانسان سےنفرت نہیں ہوتی
زمانے میں اسےکسی سے عداوت نہیں ہوتی
دور حاضر میں دنیا میںجوکچھ ہو رہا ہے
وہ سب دیکھ کراب مجھے حیرت نہیں ہوتی
ہمیں تو دن رات مصائب گھیرے رکھتےہیں
اپنےکاموں سےانہیں بھی فرصت نہیں ہوتی
ہمارےدل میں تو بڑےارمان پلتےرہتے ہیں
مگر پوری کوئی ایک بھی حسرت نہیں ہوتی
ایک بارجو کسی کی نظروں میں گر جائے
اس کی اپنی نظر میں بھی عزت نہیں ہوتی