اک بار جو کہتے

Poet: Sajid Awan By: Sajid Manzoor Awan, Islamabad

اک بار جو کہتے میرے ہو سو بار جان لوٹا دیتا
تیری بانہوں کے گھیروں میں لمحوں میں عمر بیتا دیتا

آ جاتے جو ملنے تم تو تیرا کیا جاتا ظالم
میں وصل کے اک لمحے سےعمر کا ہجر چھپا دیتا

تجھے آنا تھا نہ آیا میرا دل بہت دکھایا
بہتر تھا اگر مجھے نہ آنے کی وجہ بتا دیتا

اگر ملنا ہوتا تو نے مجھے تو ملنے کی امید پہ
دو دن کیا میں انتظار میں دو صدیاں بھی صدا دیتا

آجاتا وہ ملنے ساجد تو دل اسے دعا دیتا
اک بار جرم سنا دیتا پھر چاہے جو سزا دیتا

Rate it:
Views: 451
22 Aug, 2009