اک بیگانے کو اپنا بنانے سے کیا ملا تجھے
Poet: kashif imran By: kashif imran, Mianwaliکسی کی زندگی میں آنے سے کیا ملا تجھے
اک بیگانے کو اپنا بنانے سے کیا ملا تجھے
دل میں جس کے کسی اور کی محبت تھی
اسے اپنے دل میں بسانےسے کیا ملا تجھے
ہر بار ہی قسمت نے دغا دی تجھ کو
بار بار اسے آزمانے سے کیا ملا تجھے
جب ہو ا سے ہی تو نے عداوت کی ہے
دیا پھر نیا جلانے سے کیا ملا تجھے
اک بار بھی نظر اٹھا کر نہ دیکھا اس نے
اس بے وفا کی محفل میں جانےسے کیا ملا تجھے
More Sad Poetry






