اک تیرے بنا میں میں نہ رہوں
Poet: درخشندہ By: Darakhshanda, Hustonاک تیرے بنا میں میں نہ رہوں
گر تو نہیں تو پھر میں میں نہیں
چولی دامن کا ساتھ اپنا
تیرے بنا دامن میں بہار نہیں
تو سفر کی انتہا سہی پر
تیرے بنا سفر کی ابتدا نہیں
تیرے بنا صبح کا آغاز نہیں
تو آئے نہ آئے تیرا کچھ اعتبار نہیں
یوں ہر دم کا یہ ساتھ اپنا
مگر کب تلک رہے ساتھ بھروسا نہیں
جس دم میری جاں تومجھ میں نہیں
پھر دم میں میرے بھی کچھ خم نہیں
اک تیرے بنا میں میں نہ رہوں
گر تو نہیں تو پھر میں میں نہیں
More Life Poetry






