اک چھوٹی سی سوچ
Poet: By: NS, lhr
کبھی دوگام چلنا
 پھر چل کر قدم روک لینا
 پھرسوچنا کہ
 میں کس سمت جارہی ہوں
 پھر سوچ کو کوئی نام دیے بغیر
 پھر سے آکے کی جانب قدم بڑھا دینا
 کوئی خوش کن سا خیال دل میں لیے
 مگر پھر دوگام چلنا۔
 اور رک کر سوچنے لگنا
 یہ سمت ٹھیک ہے کہ نہیں؟
 مگر دل میں مطمئن ہو کر
 خود سے یہ کہتے ہوئے
 قدم پھر سے بڑھا دینا
 میرا ضمیرمطمئن ہے
 میں پرسکون ہوں
More Forgiveness Poetry








 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 