اک یاد کا ہے سہارا جی رہے ہیں ہم
Poet: zahida ali By: zahida ali, pakpattan sharifاک یاد کا ہے سہارا جی رہے ہیں ہم
پاس پیار ہے تمہارا جی رہے ہیں ہم
تیرے انتظار میں آنکھوں کو ہیں وا کئے ہوئے
بس انتظار ہے تمہارا جی رہے ہیں ہم
تیرے قدموں کی چاپ سن کے کانوں کو راحت ملے
دل میں انتظار ہے تمہارا جی رہے ہیں ہم
رکھتے ہیں چھپا چھپا کے تیری یاد کو مبادا
سن لے نہ کوئی کہ ذکر ہے تمہارا جی رہے ہیں ہم
وہ گھڑی مبارک ہو گی جب آمد تمہاری ہو گی
اس گھڑی کا ہے اشارا جی رہے ہیں ہم
More Sad Poetry






