Add Poetry

اگرچہ کوئی میرا یار نہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

اگرچہ کوئی میرا یار نہیں
مجھے بھی کوئی سروکار نہیں

میں تنہا تھا میں تنہا ہوں
مجھے اقرار ہے انکار نہیں

کسے دیکھیں کسے نہیں دیکھیں
وہ کون ہے جو بے قرار نہیں

سبھی کو اپنی فکر دامن گیر
کسی کو بھی یہاں قرار نہیں

کہاں جاؤ گے صاحبو ! بچ کر
یہاں سے کوئی راہ فرار نہیں

میرے رقیب جو چاہو سو کرو
کوئی شکوہ کوئی تکرار نہیں

ہر ایک حساب باک کر دیا ہے
کسی پہ اب کوئی ادھار نہیں

اگر سمجھو تو سب تمہارے ہیں
یہ نہ کہو کوئی دلدار نہیں

تمہیں عظمٰی گمان کیوں ٹھہرا
کوئی تمہارا غم گسار نہیں

Rate it:
Views: 398
30 Aug, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets