ایسا مسافر ہوں جس کاہمسفرنہیں ہے
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamایسا مسافر ہوں جس کاہمسفرنہیں ہے
مجھے منزل کی بھی کوئی خبرنہیں ہے
جیسےخدا سےمانگاتھا وہی نہ ملا
شائد میری دعاؤن میں اثر نہیں ہے
اپنے محبوب کو میں کیسے مناؤں
جو میری خطاؤں کوکرتا درگزرنہیں ہے
دیکھناایک دن اسےمیراخیال آئے گا
اس کادل موم ہےکوئی پتھرنہیں ہے
نہ جانےیہ اس کی بےرخی یاتغافل
یہ نہیں کےاسےمیرےحال کی خبرنہیں ہے
اصغر جوبھی لکھتاہے سب فرضی ہے
کیسےکہوں یہ ان کی نذرنہیں ہے
More Sad Poetry






