Add Poetry

ایسا کیوں ہوتا ہے؟

Poet: Hina Saeed Ghumman By: Hina Saeed Ghumman, Dahranwala, Bahawalnagar

ایسا کیوں ہوتا ہے؟
جب اندھیرا چھٹنے لگتا ہے
پھر سورج کی تیز روشنی سے آنکھیں چوندھیا جاتی ھیں
ایساکیوں ہوتاہے؟؟
جب بادل گرجتے ہیں
ہم تب سہارے ڈھونڈتے ہیں
جب تیز آندھی آتی ہے
ہم تب زمیں پر بیٹھ جاتے ہیں
جب آسمانوں پر بجلی چمکتی ہے
ہم تب راستہ ڈھونڈتے ہیں
جب سیلا ب آتے ہیں
ہم تب کیوں بند باندنے لگتے ہیں
ایسا کیوں ہوتا ہے؟؟؟
کہ ہم کوشش کے باوجود بھی منزل پہ نہیں پہنچتے
ایسا کیوں ہوتا ہے؟؟؟؟
کہ ہم بول بول کر تھک جاتے ہیں مگر کوئی سْن نہیں پاتا
ایسا کیوں ہوتا؟؟؟؟؟
جب اندھیرا چھٹنے لگتا ہے
تب سورج کی تیز روشنی سے آنکھیں چوندھیا جاتی ہیں
اور قدم ڈگمگا جاتے ہیں
ایسا کیوں ہوتا ہے؟

Rate it:
Views: 669
10 Mar, 2014
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets