ایسی زلفیں نہ ایسی جبیں دیکھی یے
Poet: By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKIایسی زلفیں نہ ایسی جبیں دیکھی یے
اس جیسی نہ صورت کہیں دیکھی ہے
جسے دیکھتے ہی دل کو سکوں ملے
ایسی ہی ھم نے ہستئ دلنشیں دیکھی ہے
خواب ہو یا کہ ہو خیالات کی دنیا
ہر جا پہ ہی وہ جانِ آفریں دیکھی ہے
تبسم ہونٹوں پہ تو چنچل ادا زلفوں میں
صورت کب اس قدر حسیں دیکھی ہےإ
خود بھی ہو جائے اپنی زلفوں کا اسیر
کوئی ادا اس نے اپنی دیکھی نہیں ہے
سنگ اس کو بھی شائد میرا عزیز ہے
تصور جہاں بھی کروں،وہیں دیکھی ہے
ممکن نہیں اس جیسا کوئی دوبارہ ملنا
پھر کے ہم نے تو یہ،زمیں دیکھی ہے
More Sad Poetry






