ایسی ہی ایک اداس اور سوگوار شام تھی
جب تم اپنے ھاتھوں میں کسی اور کی مہندی رچائے
اور سرخ جوڑا پہنے میرے پاس آئی تھیں
میرے وہ خط اور کارڈ واپس کرنے
جنھیں میں نے بڑی چاہت سے تمھارے نام لکھے تھے
اس دم میری آنکھیں بھر آئی
اور تم نے اپنے دامن کو میرے آنسوؤں سے بھگو کے
میرے ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں لے کے
مجھ سے یہ وعدہ لیا کہ اب تم کبھی نہ روؤں گے
اور میری آنکھوں میں آج تک کوئی بھی آنسو نہ گرا