ایسے ہی رکنا چلنا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

اک روز تم سے ملنا ہے
پھر دل کا گلشن کھلنا ہے

تمہیں یاد ہماری آئے گی
سر شام دیا جب جلنا ہے

یہ پریت ہماری چاہت ہے
ہمیں راہ وفا میں چلنا ہے

شمع کی طرح سے جینا ہے
مجھے بزم وفا میں جلنا ہے

میری رات کا عالم نہ پوچھو
میرا دن بھی سلگتے ڈھلنا ہے

ہر روز اک نیا زخم لئے
زخموں کے سنگ پلنا ہے

عظمٰی اس جیون دھارا نے
ایسے ہی رکنا چلنا ہے

Rate it:
Views: 525
25 Mar, 2009