Add Poetry

ایک جھونکے کی طرح دل میں اُترتے کیوں ہو۔

Poet: By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

ایک جھونکے کی طرح دل میں اترتے کیوں ہو
گر بچھڑنا تھا تو یادوں میں چمکتے کیوں ہو

ہو سکے تو مجھے خوشبو سے معطر کر دو
پھول بن کے میرے بالوں میں اٹکتےکیوں ہو

تم جو کہتے ہو کوئی بات کبھی غزلوں میں
اپنے الفاظ میں کہنے سے جھجکتے کیوں ہو

ہم نہ کہتے تھے اسے کھویا تو مر جاؤ گے
اب چراغوں کی طرح شب کو سسکتےکیوں ہو

جس کو جانے دیا روکا بھی نہیں الفت میں
اس کے سائے سے سر شام لپٹتے کیوں ہو

میرے دل سے کب کسی ہمدرد نے پوچھا
تم شب ہجر کے لمحوں میں بکھرتے کیوں ہو

جس نے خود سے کبھی اقرار محبت نہ کیا
اس کی خاطر بھری دنیا سے الجھتے کیوں ہو

Rate it:
Views: 354
28 Jan, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets