Add Poetry

اے بلبل نادان

Poet: Hafeez Javed By: Shazia Hafeez, Attock

اے بلبل نادان تو کیوں پریشان ہوتی ہے
اپنی آنکھوں کو آنسوؤں سے کیوں بھگوتی ہے

بہار پھر آئے گی، غنچے پھر کھلیں گے
روٹھے ہوئے پھول تجھ سے پھر ان ملیں گے

میری آنکھوں میں جھانک کر دیکھ اک بار
میرا درد محسوس کر کے دیکھ اک بار

میرے پیار کے پھول اب کبھی نہ کھلیں گے
دل پہ لگے زخم کبھی نہ بھریں گے

میرے دل کو اگر اپنے سینے میں محسوس کر پاتی
تیرا سینہ پھٹ جاتا، تو صفحہ ہستی سے مٹ جاتی
 

Rate it:
Views: 564
26 Aug, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets