Add Poetry

اے خدا دیکھ ذرا ،،، حالت کشمیر

Poet: IMTIAZ SHARIF IMTIAZ By: RAAZ BHANEWALI, SIALKOT

 ہر سمت بکھری پڑی ہیں لاشیں
مردہ ہو گئی ہیں سب خواہشیں

روٹی کی جگہ گولیاں کھانے کو ملتی ہیں
لکڑی کے طور پر ہماری ہڈیاں جلتی ہیں

اے خدا تیری نگری میں ہم کیسے آزاد ٹھہرے
کہ سونے جاگنے پر بھی لگ گئے ہیں پہرے

بیٹے ، بیٹیاں اپنی جنتوں سے محروم ہو رہے ہیں
بے گناہ ہر لمحہ مظلوم ہو رہے ہیں

ظلم و ستم کے حکمران گھس گئے ہیں یہاں
بوند بوند کے لیے بچے ترس گئے ہیں یہاں

ہمارے گھروں کی دیواریں گرائی جا رہی ہیں
با پردہ عورتوں کی قبائیں اٹھائی جا رہی ہیں

خون کی نہریں جاری ہیں ہر طرف
خوف کے طوفان طاری ہیں ہر طرف

اپنی جان کا امان کس سے مانگیں
جب تو ہی نہیں سنتا جس سے ما نگیں

لطف بجھ سا گیا ہے عید میلوں کا
ہماری وادی میں سماں ہے جیلوں کا

امتیاز ہر جاں پہ اک قیامت ٹوٹتی ہے ہر گھڑی
یہاں بارش کیطرح لگتی ہے خون سے جھڑی

Rate it:
Views: 413
23 Jan, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets