اے دلِ بے قرار ضِد نہ کر

Poet: imran Gohar By: imran Gohar, Faisalabad

اے دلِ بے قرار ضِد نہ کر
پیش ہے انتظار ضِد نہ کر

ہر برس ہے بہار کی مدت
پھر سے آئیگی یار ضد نہ کر

وسوسے مان نہ برے ورنہ
خوف ڈالے گا مار ضد نہ کر

نام لکھنا کوئی کلائی پر
یہ بھی ہے اشتہار ضد نہ کر

مانگ تیری کہاں سے پوری ہو
چھن گئے اختیار ضد نہ کر

کیا ہوا وقت اگر بدلا ہے
کر میرا اعتبار ضد نہ کر

آج ہے سر پہ تاج عزت کا
آج سر پہ سوار ضد نہ کر

فصل گوہر ہے ہا تھ خالی کر
کر کہ کام کار ضد نہ کر

Rate it:
Views: 463
31 Dec, 2010