اے شبنم گل٬ اے باد صبا

Poet: Ghazala Tabassum By: Ghazala Tabassum, jhang sadar

اے شبنم گل٬ اے باد صبا
اے اڑتی کوئل٬ گنگناتی کلیاں

جھومتے درخت٬ گاتی چڑیاں
نم شبنم٬ اور کھلتے گلاب

جا میرا پیغام دے دینا
دکھ درد کے ماروں کو سلام دے دینا

جو خود نہ کہہ سکی
وہ پیغام انسیت دے دینا

اے ہوا اڑتی اڑتی چلی جا
غموں میں اٹے ہوؤں کے غم اڑا لے جا

کہہ دینا اسے وہ تو خود تنہا ہے
آنسوؤں سے لبریز٬ پر زندہ ہے

رشتوں کی تلخیوں پہ حیراں ہے٬ تو پریشاں
ہے تو میں غمزدہ ہوں

چلی بھی جا اے صبا
غموں کے ماروں کو خوشی کے گیت سنا آ

انہیں بس اب یہ نوید سنا آ
شادمانیوں کا دامن تھما آ

جا اے نغمہ گر٬ چن لے دکھہ سارے ان کے
جو حال سے بے حال٬ پریشاں ہے٬ اداس ہے

زندگی کے ستم پہ حیراں ہے٬ سوز دل ہے
جا کہ مرہم رکھہ آ
اب کے برس تو شادماں کر جا

Rate it:
Views: 572
08 Jan, 2010
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL