اے میرے ندیؔم
Poet: ندؔیم مراد By: NADEEM MURAD, Pietermaritzburgچنچل تھی صبا
مہکی تھی فضا
رنگین تھے گل
تنہا تھی سزا
مخمور بدن
بیکل سا چلن
تھا ہجر کہ وصل
تھا کس کو پتا
دکھ بھی تھا خوشی
آنکھوں کی نمی
خوشیوں کا تھا غم
کیا عشق ہوا
بہکی بہکی
باتوں کی کمی
یہ روگ ہے یا
الفت کا نشہ
پھر کہنے لگا
مجھ کو میرا
اپنا سایا
کھویا کھویا
نم پیراہن
آنکھیں ساون
کیا ہجر کے غم
کا ہوں مارا
دوری اتنی
اچھی جتنی
تیرا چنری
سے جھلنا ہوا
لمحوں کا چلن
لگتا ہے قرن
اور جلتا نہیں
بن تیرے دیا
باقی ہے جو غم
اس میں نہیں دم
اے میرے ندیؔم
اب تو آجا
More Sad Poetry






