اے چاند تمهاری کرنوں میں
کچه لوگ ہنسے کچج روئے ہیں
اب دیوانے یہ کس سے کہیں
کیا پائے ہیں کیا کهویے ہیں
اس دنیا میں تم ساته چلے
تم کیا جانو حالات میرے
ہر بار جو تم سے آس لگی
ٹوٹی ہر بار تو روئے ہیں
تپتے لہجے...ہم ہونٹ سیئے
ہر ذلت ہم نے سہہ لی تهی
جس کی خاطر ہم خاک ہوئے
وہ کون سا سکه سے سوئے ہیں
اے چاند تمهاری کرنوں میں
کچه لوگ ہنسے کچه روئے ہیں