بابا مجھ کو ڈر لگتا ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Poet: By: sumera ataria, GUDDU

بابا مجھ کو ڈر لگتا ھے
بابا میری مس نے کھا ھے
کل سے اب اسکول کے بچے گھر میں رھیں گے
مینے سنا ھے اک بڑے سے
کالی مونچھوں والے“انکل“
بچوں کو ڈرائیں گے
بم لگا کر آئیں گے
بھول گئی میں نام اس کا
شائد دھشتگرد کھا تھا
بابا کیوں ماریں گے ھم کو؟؟؟
ھم سے کیا کوئی بھول ھوئی ھے؟؟؟
ھم سے کیوں ناراض ھیں انکل؟؟؟
بابا ان گڑیا دے دوں؟؟؟
یا پھر رنگوں والی
یاد ھے نا وہ نیلی ڈبیا؟؟؟
میری پچھلی سالگرہ پر
مجھ کو آپ نے لاکر دی تھی
اور میری وہ پیاری پونی
ریڈ کلر کی تتلی والی
وہ بھی دے دوں؟؟؟
پھر تو نھیں مارے گے مجھ کو؟؟؟
یاد ھے بابا ایک دفعا جب
مجھ کو ھاتھ پر چوٹ لگی تھی
بھت زیادہ درد ھوا تھا
تھوڑا سا خونبھی نکلا تھا
بھت زیادہ روئی تھی میں
کیا یے بم بھت بڑا ھوتا ھے؟؟؟
بھت زیادہ چوٹ لگے گی؟؟؟
درد بھی شاید زیادہ ھو گا؟؟؟
بابا مجھ کو ڈر لگتا ھے

Rate it:
Views: 511
24 Apr, 2012
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL