باتیں تو بہت سی ہیں لیکن ہر بات کہی نہیں جاتی
Poet: UA By: UA, Lahoreباتیں تو بہت سی ہیں لیکن ہر بات کہی نہیں جاتی
 لکھنے کو بہت کچھ ہے مگر ہر بات لکھی نہیں جاتی
 
 ہزاروں خواہشیں دل میں جنم لیتی ہیں اور مٹ جاتی ہیں
 ہونے کو ہو جائے لیکن ہر خواہش پوری کی نہیں جاتی
 
 کوئی کتنا ہی دریا دل کوئی کتنا ہی سخی کیوں نہ ہو
 ہر اک شے اپنی کسی کو مگر دے دی نہیں جاتی
 
 بدل ڈال خود کو ہم نے بہت حالات کے آگے
 مگر ایک ایسی عادت ہے کہ جو بدلی نہیں جاتی
 
 اگر دل میں اتر جائے تو جو چاہے جتن کر لو
 جنوں کی ایسی حالت ہے کہ جو سدھری نہیں جاتی
 
 یہ ہی دیوانوں کا دعوٰی یہ ہی پروانوں کا مسلک
 کہ مستی جب چڑھ جاتی ہے تو پھر چھوڑی نہیں جاتی
 
 بہت سی ان کہی باتیں ہم عظمٰی جان لیتے ہیں
 مگر اک یہ کہاوت ہے کہ جو سمجھی نہیں جاتی
More Sad Poetry






