باز گشت
Poet: Sumaira Sajid By: Sumaira Sajid, Islamabad اس دیارِ غیر میں
اکژ گبھرا کر ہم نے
زمانے کی تپتی دھوپ سے
تیرے تصور کی
ٹھنڈی چھاؤں میں
پناہ لی ہے
جانے یہ فعل
غیر ارادی فعل
ہلچل سی کیوں مچا دیتا ہے
تجھے آواز دیتا ہے
اور
اس آواز کی بازگشت
آس کی زنجیر میں
بندھ کر اپنا آپ
تمہارے حوالے کر دیتی ہے
More Life Poetry






