بد نصیب
Poet: ABDUL WAHEED SAJID By: ABDUL WAHEED GHORI, DUNYA PUR, DISTRICT LODHRANسمندر کے جیسے دونوں کنارے نہ مل سکے
ہم کو ہماری جان سے پیارے نہ مل سکے
لوگوں نے جس کو چاہااپنابنا لیا
کیوں اپنی قسمتوں کے ستارے نہ مل سکے
تیرے بغیر آج بھی جیتا ہوںاس طرح
بے آسرا کہ جیسے سہارے نہ مل سکے
کرتا تھا تیرے ساتھ جہ بے لوث وفائیں
اس کو محبتوں کے خسارے نہ مل سکے
ساجد تو تیرے شہر کا وہ بدنصیب ہے
جس کو تمہارے درد بھی سارے نہ مل سکے
More Sad Poetry







