برباد زندگی کی کانٹوں سے سیج سجا بیٹھا ہوں
Poet: Muhammad Tanveer Baig By: Muhammad Tanveer Baig, Islamabadبرباد زندگی کی کانٹوں سے سیج سجا بیٹھا ہوں
اپنا تو مقدر ہی خراب ہے کہ دل لگا بیٹھا ہوں
میری راہوں میں پتھروں کے سوا کچھ بھی نہیں
انہی راہوں سے پھر باغبانوں کی چاہ لگا بیٹھا ہوں
جانتا ہوں ھزاروں کو ٹھکرا دیا اس نے یونہی
پھر بھی اس کے در پے جا کر دامن پھیلا بیٹھا ہوں
دل لگا کر دل توڑنا تو کھیل ھے اس ک لیئے شاید
پھر بھی اسی پر اپنا سب کچھ لٹا بیٹھا ہوں
کیسی چال چلتا ہے یہ بے رحم وقت بھی
سب کچھ ہوتے ہوے بھی سب کچھ گنوا بیٹھا ہوں
More Sad Poetry






