Add Poetry

بزرگوں کی دعا

Poet: Zeeshan By: Zeeshan, wandala dayal shah/lahore

دل بے آسرا ہے اور میں ہوں
یہ قسمت کا لکھا ہے اور میں ہوں

نتیجہ کیا ہو جانے دل لگی کا
ابھی تو ابتدا ہے اور میں ہوں

گناہ بے گناہی کا ہوں مجرم
ندامت برملا ہے اور میں ہوں

دیا تھا دل انہیں اپنا سمجھ کر
یہی میری خطا ہے اور میں ہوں

لکھا ہے جو بھی قسام ازل نے
اسی کا سامنا ہے اور میں ہوں

نہیں جینے کی خواہش پھر بھی شان
بزرگوں کی دعا ہے اور میں ہوں

Rate it:
Views: 488
27 Jun, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets