بستر دل پہ خون اگلتے خواب

Poet: Basheer Badr By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

بستر دل پہ خون اگلتے خواب
رات بھر کروٹیں بدلتے خواب

وقت کی دھوپ رہگزار حیات
برف کی طرح سے پگھلتے خواب

پردہ نور بن کے چھائے ہیں
آنسوؤں کی طرح مچلتے خواب

ایسی سنسان دوپہر میں کہاں
چاند تاروں کی طرح چلتے خواب

یہ ہوائے حقیقت فردا
یہ چراغوں کی طرح جلتے خواب

Rate it:
Views: 528
09 Dec, 2011