بسے ہیں آپ مرے دل میں عمر بھر کے لئے
Poet: Hazrat Allama Pir Syed Naseer-ud-Din Naseer Gillani (Golra Sharif) By: Khalid Roomi, Rawalpindi بسے ہیں آپ مرے دل میں عمر بھر کے لئے
صدف بنا تھا یہ شاید اسی گہر کے لئے
بلا خریدی ہے میں نے یہ عمر بھر کے لئے
تمھاری زلف کا سودا ہے میرے سر کے لئے
جو بے غرض نہ ہو، جس میں نہ ہو خلوص کوئی
سلام ایسے تعلق کو عمر بھر کے لئے
شب فراق کی لذت کہاں نصیب انھیں
دعائیں مانگتے رہتے ہیں جو سحر کے لئے
ہوا یہی کہ رکے بزم غیر میں جا کر
ارادہ کر کے چلے تھے وہ میرے گھر کے لئے
ہمارے دل کو متاع حیات کب سمجھا
نشانہ چاہیئے اس شوخ کو نظر کے لئے
جو سادتان غم و درد کا خلاصہ ہو
مجھے وہ اشک ہے درکار، چشم تر کے لئے
ہوس کی آنکھ سے اوجھل ہے بندگی کا مقام
علو عجز ہی معراج ہے بشر کے لئے
عدم کو لے کے چلا ہوں نصیر ! داغ فراق
یہ زاد راہ ہے بہت مجھے سفر کے لئے
More Sad Poetry






