Add Poetry

بس انسان بنو

Poet: رمشہ راشد By: رمشہ راشد, Sargodha

بنا کے بھیجا تھا اپنا ترجمان تمہیں
چھوڑو سب کچھ بس انسان بنو

یہ رسوائیاں اور تلخیاں کیوں بکھیر رہے ہو
نکھارو خود کو اور اک پہچان بنو

حوس پرستی کا لباس کیوں پہنے ہوئے ہو تم
کبھی تو نکلو کسی کے لیئے مہربان بنو

یہ مردِ مومن کی شان نہیں ہے کہ جھوٹ بولے
بس کرو اب تو اس مٹی پر کچھ احسان بنو

یہ بد دیانتی اور رشوت جیسی برائیاں کیوں سما گئی ہیں تم میں
اٹھو اس خوابِ غفلت سے اور خدا کا فرمان بنو

جو گر نہ ہو عزم کچھ عظیم کرنے کا
تو چھوڑو سب کچھ بس انسان بنو

Rate it:
Views: 247
11 Aug, 2022
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets