بس یوں ہی اِک وہم سا ہے واقعہ ایسا نہیں
Poet: حرا عمیر By: Hira Umair, Karachiنہ جانے ایسا کیوں ہے مجھ کو یہ معلوم نہیں
بس یوں ہی اِک وہم سا ہے واقعہ ایسا نہیں
چُپ چاپ ہی بیٹھا رہتا ہوں زیادہ کُچھ کہتا نہیں
اِک بوجھ دل میں چُھپاۓ ہوں عیاں جسے کرتا نہیں
بے ربط سی ان سانسوں میں زندگی کی دمک نہیں
ان بے چین دن و رات میں روشن کوئ صبح نہیں
یہ جینا بھی کوئ جینا ہےجہاں سانس نہیں آس نہیں
بس یوں ہی اِک وہم سا ہے واقعہ ایسا نہیں
More Sad Poetry






