بشر

Poet: Rizwana waqar By: Rizwanawaqar, Lahore

لتھڑا غلاظت میں بدبودار
ہوا بشر خود سے بیزار

ڈرائونے گھنائونے بھیانک چہرے
سجاتے ہیں الفت کا دربار

لیے کدورت دلوں میں
ہیں کرتے محبت کا اظہار

وفا کیا جو جانتے ہی نہیں
وہی ہیں پیار کے دعویدار

مرض ہے جان لیوا پھر بھی
آپ ہے دل کے بیمار

جھوٹ ہی بکتا ہے حضرت
نہ کیجیئے سچ کا کاروبار

محنت رائیگاں جائے گی نہیں
بنائیے دیوانگی کو شعار

خواب دیکھئے تو سہی
ملے گی تعبیر بھی سرکار

Rate it:
Views: 669
07 Oct, 2018
More Life Poetry