Add Poetry

بند ہونٹوں میں رکھنے دو مجھے میری کہانی

Poet: Maria Riaz Ghouri By: Maria Ghouri, HarooNAbd

رکھنے دو بند ہونٹوں میں مجھے میری کہانی
مت پوچھو خدا کا واسطہ یہ داستاں میری زبانی

شمع محبت کی جلتی رہی روشنی بھی نا ہوئی
کردی گئی بےرحمی سے میری وفا رائیگانی

دیا تھا دل توڑ گیا دل کر دیا تنہا دل
کب ملا کہاں ملا مت پوچھو پر تھی میں اسکی دیوانی

ڈوبنے کو تو اس دن بھنور ہی کافی تھا میرے لیے
کیا بتاؤں اس دن کیسی تھی دریا کی روانی

فقط مجھ سے ہی دور رہا اس کا لمس
ہوا چوم کر دے گئی اسے اپنی نشانی

کیوں میں اس کا نام لے کر بیاں کروں قصہ
وہ میرا لاحاصل تھا لاحاصل کے مت پوچھو معانی

میرے حصے میں اس کی رفاقت کے دو دن تھے
ارے چھوڑو کوئی نئی کہانی پڑھو میری کہانی ھے بہت پرانی

Rate it:
Views: 864
11 Jul, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets