بن تیرے اب خواب نہیں آتے

Poet: SABA KOMAL By: SABA KOMAL, KSA

جب سے تو پردیس گیا
مجھ سے آنکھیں پھیر گیا

تب سے میری قسمت پھوٹی
آنکھوں سے تھی نیند بھی روٹھی

دن بھر جاگوں رات کو سوچوں
پلکؤں سے سپنوں کو نوچوں

دکھ میں ڈوبی دل کی دھڑکن
مجھکو ستائے میرا پاگل پن

خوف کے پہرے شام سویرے
غم کا سوگ مناتے اندھیرے

کس سے پوچھوں تو کب آئے
آ کے سوئے بھاگ جگائے

راہ تکتے پتھرا گئیں آنکھیں
سارے دیپ بجھا گئیں آنکھیں

راتوں کو اب سو نہیں پاتے
بن تیرے اب خواب نہیں آتے

Rate it:
Views: 2153
03 Apr, 2013
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL