سوچتا ہے میرا یہ اکثر دل
بن گیا موم کیسے پتّھر دل
ہر خوشی اور غم سماتا ہے
بن گیا اس لیئے سمندر دل
جسم آیا فقط مدینے سے
چھوڑ آیا میں ان کے در پر دل
کیوں حنا سے کوئی سجاتا ہے
دست نازک پہ میرا اکثر دل
رات دن جو خدا کو یاد کرے
سب سے بہتر وہی ہے انور دل