بَجُز خُدا کے سامنے ، جُھکنا نہیں أتا
ہمیں چشمِ أدمی میں ، جَچنا نہیں أتا
قیمت ہماری بھی لگ سکتی ہے لیکن
بازارِ ضمیر میں ہمیں ، بِکنا نہیں أتا
منصب کے تعقب میں اپنی أبرو ریزی
گِر گِر کر اس طرح سے ، اٹھنا نہیں أتا
راہ میں ہماری بھی راحتیں بچھ سکتی ہیں مگر
ہمیں کسی کی راہ میں ، بِچھنا نہیں أتا
ہر میٹھا بولنے والے کو اپنا سمجھتے ہو
بڑے سادہ ہو لوگوں کو ، پرکھنا نہیں أتا
اخلاق اربابِ اختیار میں تیرا کیونکر مقام ہو
تجھے خلقِ خُدا کی أنکھ میں ، چُبنا نہیں أتا