بچھڑ کر مجھ سے کچھ دیر تو تو بھی رویا ہوگا

PoetSajid Awan Submitted bySajid Manzoor Awan
Text size

بچھڑ کر مجھ سے کچھ دیر تو تو بھی رویا ہوگا
یاد کر کے مجھے اکثر تو بھی تو نہ سویا ہوگا

یاد ماضی کی تمہیں کچھ دیر تو جلاتی ہوگی
کبھی تنہائی میں میری جان تو بھی کھویا ہوگا

بہا کر آنسو دل کی دنیا میں کیسے تو نے
پیار کی کشتی کو بھی پر خوف ڈبویا ہوگا

دل کی تختی سے میرے نام کی تحریر کو
تو نے کتنی حسرت سے میری جان دھویا ہوگا

تیری باتوں سے ساجد نمی کا ملتا ہے اثر
پرانے زخموں نے کوئی نیا درد بویا ہوگا

Related tags on Parveen Shakir poetry

Copied