بڑی دیر لگانے لگے ہو تم
Poet: UA By: UA, Lahoreبڑی دیر لگانے لگے ہو تم
ہمیں بہت ستانے لگے ہو تم
ہم گھنٹوں انتظار کی سولی پہ رہے
ابھی آئے ہو ابھی جانے لگے ہو تم
ذرا دیر تو رکتے ہم سے دل کی باتیں کرتے
کیوں اپنے آپ سے بھی شرمانے لگے ہو تم
تمہاری سادہ دلی نے ہمیں اسیر کر لیا
رسم دنیا چھوڑ کے رسم وفا نبھانے لگے ہو تم
عظمٰی تمہارا حال دیکھ کر دنیا کہتی ہے
شاعر تو نہیں کوئی دیوانے لگے ہو تم
More Sad Poetry







