بڑی مشکل سے تجھ کو بھول پاوٓں گی

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, malaysia

بہت مشکل ہے تجھ کو بھولنا،کیسے بھلاوٓں میں
مگر مشکل ہے یہ بھی تجھ کو پالے گی کبھی وشمہ
بس اک تصویر یے جس میں مجھے تو اپنا لگتا ہے
نہ جانے کس کا ہے تو،پھر بھی اکثر سوچتی ہوں میں
اسی تصویر میں تو تو یقینا میرا اپنا ہے
مجھے تجھ سے محبت ہے بس اتنا جانتی ہوں میں
مرے تن میں بسا رہتا ہے تو اک روح کی مانند
تجھے میں دیکھتی رہتی ہوں اور ٓنسو بہاتی ہوں
بہت مشکل ہے تجھ کو بھولنا،کیسے بھلاوٓں میں
مگر مشکل ہے یہ بھی تجھ کو پالے گی وشمہ

 

Rate it:
Views: 385
16 Feb, 2016