Add Poetry

بھری دنیا میں کوئی یاورہے نہ چارہ گر میرا

Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, Islamabad

بھری دنیا میں کوئی یاور ہے نہ چارہ گر میرا
اُلجھا ہُوا نجانے کیوں ہے مجھ سے مقدر میرا

آج اُس نے بھی بُرا مان لیا ہے میری باتوں کا
جو شخص خود ہی ہے سبب ِ سوز ِ جگر میرا

ہزیمت میری دیکھ کروہ بھی پس و پیش میں ہے
وفا کی کسوٹی پہ جس نے پرکھ لیا ہے صبر میرا

شوق ِ جنوں نے مجھے اسقدر مدہوش کردیا
گھر میں بیٹھ کر کہتا ہوں کہاں ہے گھر میرا

غمِ ہجراں میں درد کا درماں کھوجنے نکلا تو
جہاں سے شروع ہوا وہیں ختم ہوا سفر میرا

شاید کبھی آئے صبا ساتھ لیے خوشبو اُس کی
اِسی اُمید پہ کُھلا رہتا ہے دریچہ و در میرا

یہ کیسا ہیجان ہے برپا تیرے جانے کے بعد رضا
اُجڑا اُجڑا سا لگتا ہے آج مجھے شھر میرا

Rate it:
Views: 402
19 Oct, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets