بھلا برا وہ خدا کرے گا
Poet: امت احد By: ہارون, Islamabadبھلا برا وہ خدا کرے گا
غریب تو بس دعا کرے گا
تیری جدائی کو یاد کر کے
کئی دفعہ دل بجھا کرے گا
ملایا ہے جب خدا نے ہم کو
تو کون ہم کو جدا کرے گا
جئیں گے تیرے بغیر بھی ہم
مگر بہت دل دکھا کرے گا
کبھی ملو گے یہ سوچ کر دل
ہزار سپنے بنا کرے گا
یہ سانسیں تیرے بغیر چپ ہیں
ترے بنا دم گھٹا کرے گا
احدؔ وہ خود کو فریب دے گا
جو وقت کو ان سنا کرے گا
More Sad Poetry






