بھول جانا ہی بہتر ہے
یاد جب ساز بن جائے
کسی کو پانے کی خواہش
غم کا احساس بن جائے
خواب بُنتے ہی جائیں بس
محبت راز بن جائے
کبھی کچھ خبر ہی نہ ہو
زندگی آس بن جائے
ادھوری داستان یہ بھی
صفحہ قرطاس بن جائے
تصور گر حقیقت ہو
لمحہ ہر خاص بن جائے