بھکری خواہشیں
Poet: Nadeem Shahzad By: Nadeem Shahzad, Chakwal, Pakistanاندھیروں میں گہرے ویرانوں میں
 جکڑے ہوئے تھے ہم بڑے ارمانوں میں
 
 کچھ تمنائیں تھیں کچھ آرزوئیں تھیں
 نہ چاہنے والے ان بیگانوں میں
 
 یہ دنیا تو اپنوں کی بھی نہیں 
 ہم آس لگائے بیٹھے تھے انجانوں میں
 
 محبت پانے کی خاطر مسافتیں کیں ہم نے
 جلتے جلاتے سحرا و ریگستانوں میں
 
 ہمارے سانس لینے سے بھی حیراں ہے دنیا
 وہ قتل بھی کر دیں تو انجانوں میں
 
 یہ دنیا بڑی ظالم ہے اے ندیم
 یہاں نفرت بٹتی ہے محبت کے کارخانوں میں
More Sad Poetry






