بھیگی ھوئی پلکوں کو جھکانے کیلئے آ
تو صبر کے دامن کو چھڑانے کیلئے آ
تکتی ھے محبت تیری راہ آج بھی لیکن
تو پیار کے پودے کو لگانے کیلئے آ
کرتی ھے وفا آج بھی نازک سا گلہ یہ
تو ہجر کی دولت کو بڑھانے کیلئے آ
کرنی ھے وفا کرتا رھوں گا میں عمر بھر
تو اپنی وفا مجھ کو دکھانے کیلئے آ