آنکھ وحشت میں سموتی ہوں، بہت بولتی ہوں
جب نیا خواب پروتی ہوں، بہت بولتی ہوں
مجھ پر اچھی نہیں لگتی یہ شکستہ حالی
جب بھی انچل کو بھگوتی ہوں، بہت بولتی ہوں
تم نے دیکھے نہیں فرصت سے خدوخال مرے
جب میں تصویر میں ہوتی ہوں، بہت بولتی ہوں
مجھکو خدشہ ہے کہیں نام نہ لے لوں تیرا
سب ہی کہتے ہیں جب سوتی ہوں، بہت بولتی ہوں