بہت مدت سے ایسا ہے

Poet: Imran Raza By: Syed Imran Raza, sargodha

بہت مدت سے ایسا ہے
کہ تم خاموش رہتے ہو

کوئی گہرا ہے غم شاید
جسے چپ چپ سہتے ہو

یونہی چلتے ہوئے تنہا
کوئی غمگین سا نغمہ
تم اکسر گنگناتے ہو

دوران گفتگو یونہی
ملی نظروں سے جب نظریں
تو باتیں بھول جاتی ہیں

کسی گم سم سی حالت میں
یا پھر بارش کے موسم میں
فقط اتنا یی کہتی ہوں

اُداسی بے وجہ سی ہے
بہت بوجھل طبیت ہے

بھلا سچ کیوں نہیں کہتے
کسی کو یاد رکھتے ہو

Rate it:
Views: 966
15 Jul, 2009
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL