بہت یاد آیا
Poet: Imran Raza By: Syed Imran Raza, sargodhaآج روٹھا ہوا ایک دوست بہت یاد آیا
آج گزرا ہوا کچھ وقت بہت یاد آیا
میری آنکھوں کے ہر اک اشک پے رونے والا
آج جب آنکھ یہ روئی تو بہت یاد آیا
جو میرے درد کو سینے میں چھپا لیتا تھا
آج جب درد ہوا مجھ کو بہت یاد آیا
جو میری آنکھ میں کاجل کی طرح رہتا تھا
آج کاجل جو لگایا تو بہت یاد آیا
جو میرے دل کے تھا قریب فقط اس کو ہی
آج جب دل نے بلایا تو بہت یاد آیا
میرے جیون کی ہر خوشی میں وہی تھا بس
آج جب یاد وہ آیا تو بہت یاد آیا
More Sad Poetry






