Add Poetry

بیتاب ہیں ، ششدر ہیں ، پریشان بہت ہیں

Poet: Hazrat Allama Pir Syed Naseer-ud-Din Naseer Gillani (Golra Sharif) By: Khalid Roomi, Rawalpindi

 بیتاب ہیں ، ششدر ہیں ، پریشان بہت ہیں
کیوں کر نہ ہوں، دل ایک ہے، ارمان بہت ہیں

کیوں یاد نہ رکھوں تجھے اے دشمن پنہاں
آخر مرے سر پر ترے احسان بہت ہیں

ڈھونڈو تو کوئی کام کا بندہ نہیں ملتا
کہنے کو تو اس دور میں انسان بہت ہیں

اللہ اسے پار لگائے تو لگائے
کشتی مری کمزور ہے ، طوفان بہت ہیں

دیکھیں تجھے ، یہ ہوش کہاں اہل نظر کو
تصویر تری دیکھ کے حیران بہت ہیں

ارمانوں کی اک بھیڑ لگی رہتی ہے دن رات
دل تنگ نہیں، خیر سے مہمان بہت ہیں

یوں ملتے ہیں ، جیسے نہ کوئی جان نہ پہچان
دانستہ نصیر ! آج وہ انجان بہت ہیں

Rate it:
Views: 630
09 Sep, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets