بیوفائی مجھ سے کر کے ایک دن پچھتائے گا
عمر بھر میری طرح تو بھی سکون نا پائے گا
بچھڑنے والے تجھے جب قربتیں یاد آئیں گی
پھر خیالوں میں میرے بے چین تو ہو جائے گا
ہر نیا ساتھی کسی کا ساتھ دیتا بھی نہیں
اپنی غلطی کا تجھے احساس جلد ہو جائے گا
دل کی اجڑی بستی میں روشن نہیں ہوتے چراغ
جس نے بستی کو اجاڑہ ایک دن پچھتائے گا