Add Poetry

بیٹیوں کے دکھ نہیں دیکھے جاتے

Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, islamabad

بیٹیوں کے دکھ نہیں دیکھے جاتے
تو اِن کو سدا اپنی پناہ میں رکھ

تقسیم ِ جگر میں کیسے کروں
میری التجا اپنی نگاہ میں رکھ

ان کے بجپن سے تا دم ِ مرگ
ظلمت سے بچا، ضیا میں رکھ

خوشیاں انکی ڈھونڈنے نکلوں
تو اثر میری ہر دُعا میں رکھ

انکی توقیروحُرمت تیرے سپرد
انکو اپنی نظر ِ عطا میں رکھ

نہ کبھی ہو غم کا سایہ ان پر
سدا انہیں ٹھنڈی ہوا میں رکھ

سیرت میں عِفت کے پھول کھلا
راضی انہیں اپنی رضا میں رکھ

Rate it:
Views: 347
21 Oct, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets