بے اعتبار شخص تھا

Poet: محمد مسعود نوٹنگھم یو کے By: Mohammed Masood, Nottingham

بے اعتبار شخص تھا سو وہ وار کر گیا
لیکن میرے بھروسے کو بھی داغدار کر گیا

کچھ میں نے استحصال میں گلے شکوائے کئے
کچھ وہ شکائتیں بھی میری سرے بازار کر گیا

پہلے وہ میری ذات کی تعمیر میں رہا
پھر مجھ کو اپنے ہاتھ سے مسمار کر گیا

وہ آ ملا تو فاصلے کٹتے چلے گیے مسعود
بچھڑا تو راستے میرے دشوار کر گیا

Rate it:
Views: 1350
25 Apr, 2019